ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بارش کا قہرجاری، مہاراشٹرا میں 27؍افراد ہلاک، فوج ہائی الرٹ ، 20 ؍ہزار افراد کا تخلیہ، تلنگانہ میں مہلوکین کی تعداد 50

بارش کا قہرجاری، مہاراشٹرا میں 27؍افراد ہلاک، فوج ہائی الرٹ ، 20 ؍ہزار افراد کا تخلیہ، تلنگانہ میں مہلوکین کی تعداد 50

Fri, 16 Oct 2020 11:05:19    S.O. News Service

حیدرآباد؍نئی دہلی؍ممبئی،16؍اکتوبر (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی)  تلنگانہ میں گذشتہ چند دنوں میں طوفانی بارش سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے بتایا کہ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن علاقہ سے 11 نعشیں برآمد ہوئی ہے۔ 

چیف منسٹر کے چند شیکھر راؤ کی جانب سے جائزہ اجلاس کے بعد سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ چیف منسٹر نے ابتدائی تخمینہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بالخصوص حیدرآباد میں بھاری بارش کے سبب تقریباً 5 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مود کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریلیف باز آباد کاری اور دیگر امدادی کارروائیوں کیلئے 13 ہزار روپئے فوری طور پر جاری کرنے کامطالبہ کیا۔ 

ادھر مہاراشٹرا میں شیدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے فوج بشمول بحریہ اور فضائیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  تیار رہے۔ مغربی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں بھاری بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ 

ادھو ٹھاکرے نے حالات سے نمٹنے کیلئے آج اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ مہاراشٹرا کے علاقہ پونے ، شولاپور اور کولہاپور میں بھاری بارش کی کی اطلاعات ہیں۔ شولا پور ضلع سے 8 ہزار افراد تخلیہ کروایا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں عثمان آباد، شولا پور اور پنڈھ پور روانہ کردی گئی ہے۔ ہنگامی آپریشن کیلئے فوج کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں نہایت تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہورہی ہے۔ بادل پھٹ پڑنے کے بھی واقعات پیش آئے ہیں۔ پونے میں 4 افراد سیلاب میں بہہ گئے۔ 20 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ کرناٹک میں سیلاب کی صورتحال اور زیادہ سنگین ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں حالات معمول پر آرہے ہیں۔

محکمہ مسوسمیات نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں جنوب وسطی مہاراشٹرا اور جنوبی کونکن علاقہ میں ہواؤں کے دباؤ میں کمی واقع ہوئی ہے لہٰذا بھاری بارش کا اندیشہ ہے۔ آئندہ 2 دن میں گجرات میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ مہاراشٹرا میں گذشتہ دو دن میں بارش سے مربوط حادثات میں 27؍افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

اسی دوران موصولہ اطلاع کے مطابق شمالی کرناٹک میں گذشتہ دو تین دن سے موسلادھار بارش کا کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحلی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوئی ہیں۔ دریائے کرشنا، تنگ بھدرا، بھیما اور کاویری پر واقع ڈیم میں خطرے کے نشان کو عبور کرچکا ہے۔ لہٰذا ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ساحلی، شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں ہزاروں ٹاؤنس اور مواضعات میں سیلاب کا پانی بھر گیا۔ پانچ ہزار افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 36 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ 


Share: